امریکہ میں شدید  آندھی اور طوفان،18 افراد ہلاک متعدد لاپتہ

امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفان، آندھی اور ہوا کے بگولوں کے باعث 18 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

657321
امریکہ میں شدید  آندھی اور طوفان،18 افراد ہلاک متعدد لاپتہ

امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفان، آندھی اور ہوا کے بگولوں کے باعث پیش آنے والے واقعات میں 18 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

امریکی ریاست جارجیا میں آندھی طوفان اور بگولوں نے تباہی مچا رکھی ہے اور نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ ریاست جارجیا کے گورنر نیتھن ڈیل کا کہنا ہے کہ طوفان سے متاثرہ کاؤنٹیز میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے ۔

جارجیا ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والے 14 افراد کا تعلق جنوبی کک، بروکس اور بیرن کے علاقوں  سے ہے جبکہ 4 افراد ریاست مسیسیپی میں ہلاک ہوئے ہیں ۔

کک کاؤنٹی کے پولیس تفتیش کار ٹم پروس کا کہنا ہے کہ ایڈل شہر کے پاس ایک پارک میں تقریبا 40 عارضی مکانات قائم کیے گئے تھے جن میں سے تقریبا 25 مکانات مکمل طورپر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ بہت سے موبائل یا عارضی مکانات زمین بوس ہونے کی وجہ سے متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں اور ایمرجنسی ٹیم ابھی بھی زندہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔

دوسری جانب قومی موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ جنوبی جارجیا، شمالی فلوریڈا میں مزید طوفان اور ’ٹورنیڈو‘ کا امکان ہے ۔ جنوب مشرقی الاباما کے چند علاقوں میں ہوائی بگولوں، آندھی اور ژالہ باری کا  امکان پایا جاتا  ہے۔ کئی کلومیٹرز کا احاطہ کرنے والے ہوائی بگولے زیادہ خطرے کا سبب بن سکتے ہیں۔جنوبی مسیسیپی میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں اور وہاں طوفان  کی رفتار218 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ۔ یہاں 50  افراد زخمی ہوئے ہیں اور تقریبا 500 گھر تباہ ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں