مالی ، فوجی کیمپ  میں خود کش حملہ ،60 افراد ہلاک 115 زخمی

مالی میں فوجی کیمپ پر کار سوار خود کش حملہ آور کے حملے میں فوجیوں سمیت 60 افراد ہلاک اور 115 زخمی ہوگئے ہیں ۔

654653
مالی ، فوجی کیمپ  میں خود کش حملہ ،60 افراد ہلاک 115 زخمی

افریقی ملک مالی میں فوجی کیمپ پر کار سوار خود کش حملہ آور کے حملے میں فوجیوں سمیت 60 افراد ہلاک اور 115 زخمی ہوگئے ہیں ۔

مالی کے شمالی شہر گاؤ میں کار میں سوار خود کش حملہ آور نے فوجی بیس میں داخل ہونے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں فوجیوں اور عام شہریوں سمیت 60 افراد ہلاک اور115 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے بھی کئی کی حالت تشویشناک ہے ۔ حملے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ۔چھٹیوں  پرجانے والے تمام ڈاکٹروں اورطبی عملے کو فوری طور پر طلب کرتے ہوئے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

 فوجی ترجمان کرنل ڈیرن کون کا کہنا ہے کہ کار میں سوار خودکش حملہ آور فوجی بیس کی چیکنگ کراس پر موجود اہلکاروں کو چکما دے کر صبح 9 بجے اندر داخل ہوا اور اس نے خود کو اس وقت دھماکے سے اڑایا جب سینکڑوں جنگجو فوج سے مذاکرات کے لئے اجلاس میں مصروف تھے تاہم اس دوران اس نے فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑایا۔ دوسری جانب اب تک کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم حملے کے بعد ایک مرتبہ پھر جنگجوؤں اور فوج کے درمیان امن معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔

واضح رہے کہ مالی کی فوج سے لڑنے والے جنگجوؤں نے 2015 میں امن معاہدہ کیا تھا اور اسی معاہدے کے حوالے سے فوج اور جنگجوؤں کے درمیان ملٹری بیس میں مذاکرات ہو رہے تھے۔


ٹیگز: #مالی , #حملہ

متعللقہ خبریں