نائیجیریئن فضائیہ کی ناقابل تلافی غلطی، بم بے گھر افراد پر گرا دیا، درجنوں ہلاک

نائیجیریا کی  فضائیہ نے گزشتہ  روز غلطی سے بے گھر افراد کے ایک کیمپ پر بمباری  کر دی  جس سے  100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے گئے

653692
نائیجیریئن فضائیہ کی ناقابل تلافی غلطی، بم بے گھر افراد پر گرا دیا، درجنوں  ہلاک

نائیجیریا کی  فضائیہ نے گزشتہ  روز غلطی سے بے گھر افراد کے ایک کیمپ پر بمباری  کر دی  جس سے  100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے گئے۔

ایک فوجی اہلکار نے بتایا ہے کہ حملے کا نشانہ بوکو حرام کے شدت پسند تھے۔ تاہم بم ’رنا‘ کے مہاجر کیمپ پر جا لگے۔

اس کیمپ میں ملک کے اندر بے دخل ہونے والے افراد مقیم  تھے جنھیں دہشت گرد گروپ نے نقل مکانی پر مجبور کیا تھا۔

امدای گروپ ’ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے بتایا ہے کہ شمالی بورنو ریاست میں واقع تنصیب پر اُن کے امدادی کارکن 120 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

 عالمی ریڈ کراس نے کہا ہے کہ مرنے والوں میں نائجیریا سے تعلق رکھنے والے اُس کے چھ ارکان  بھی شامل ہیں۔

میجر جنرل لکی ارابرجو علاقے میں بوکو حرام کے شدت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کی قیادت کر رہے ہیں نے کہا ہے کہ فوج کو دہشت گردوں کی موجودگی بارے میں اطلاع دی گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں