سوڈان :چار ماہ کی فائر بندی کا اعلان،مخالفین سے مذاکرات کی توقع

بتایا گیا ہےکہ اس فائر بندی کا مقصد اسلحہ چھوڑتے ہوئے  ملک میں امن و امان کے قیام کےلیے باغیوں کو  ایک موقع فراہم کرتے ہوئے  ملک کے سیاسی  گروہوں کو مذاکراتی میز پر لانا ہے

513336
سوڈان :چار ماہ کی فائر بندی کا اعلان،مخالفین سے مذاکرات کی توقع

سوڈان  کے دو صوبوں  میں 4 ماہ کےلیے فائر بندی  کا اعلان کیا گیا ہے۔

 سوڈانی نیوز ایجنسی  "سُونا" کےمطابق ، صدر عمر البشیر  نے   جنوبی کوردوفان اور  دریائے نیل نامی صوبوں  میں آج سے چار ماہ کےلیے  فائر بندی کا اعلان کیا  ہے ۔

 بتایا گیا ہےکہ   اس فائر بندی کا مقصد اسلحہ چھوڑتے ہوئے  ملک میں امن و امان   کے قیام کےلیے باغیوں کو  ایک موقع فراہم کرتے ہوئے  ملک کے سیاسی   گروہوں  کے درمیان مسائل کے حل کےلیے   مذاکرات  کو  ممکن بنانا ہے ۔

 یہ بھی بتایا گیا ہےکہ فائر بندی کا یہ اطلاق ڈارفور کے علاقے   پر نہیں ہوگا  جہاں  اس سے پیشتر  تین فوجی بغاوتوں کی تحریکیں چل چکی ہیں۔

صدر البشیر  نے  اس سے قبل بھی   دو  مرتبہ فائر بندی کا اعلان کیا تھا  تاکہ مخالفین  سے مذاکرات کی راہ ہموار ہوسکے۔



متعللقہ خبریں