امریکہ: ہم، اپنی زمینی سالمیت کے حامل شام کے حامی ہیں

ملک کی تقسیم موجودہ مسائل کو حل کرنے کی بجائے زیادہ بڑے مسائل کے پیدا ہونے کا سبب بنے گی۔ انتونی بلنکن

489170
امریکہ: ہم، اپنی زمینی سالمیت کے حامل شام کے حامی ہیں

امریکہ  نے کہا ہے کہ ہم،   اپنی زمینی سالمیت کے حامل شام کے حامی ہیں۔۔۔

امریکہ کے نائب  وزیر خارجہ انتونی بلنکن  نے ٹیلی کانفرنس کی مدد سے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان  میں کہا ہے کہ ملک کی تقسیم موجودہ مسائل کو حل کرنے کی بجائے زیادہ بڑے مسائل کے پیدا ہونے کا سبب بنے گی۔

شام کی سرحد سے ترکی کے ضلع کیلیس  پر کئے جانے والے حملوں کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے   بلنکن نے کہا کہ "شام  سے داعش کی طرف سے  ترکی پر کئے جانے والے حملوں پر ہمیں  اندیشوں کا سامنا ہے۔ اس معاملے میں ہم  ترک حکام کے ساتھ قریبی رابطے اور تعاون کی حالت میں ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف   شام کو متحد رکھنا اور ملک میں سیاسی عبوری دور کو قائم کرنا ہے۔

نیٹو  کے مشرقی سرحدوں  کو مضبوط بنانے  کے لئے  مشرقی یورپ  میں 4 ہزار فوجی بھیجنے کے بارے میں خبروں سے متعلق سوال کے جواب  میں  بلنکن نے کہا کہ" مشرقی یورپ  کے لئے جو  ہمارا منصوبہ ہے وہ   یہاں مستقل  تبدیل ہونے والے  اور جدید اسلحے  سے لیس محارب فورس کے بھی حامل  4 ہزار فوجیوں کو متعین کرنا  ہے۔ یہ فوجی اپنی تعیناتی کے علاقے میں صرف متعینہ مدت تک رہیں گے  متعینہ مدت ختم ہوتے ہی ان کی جگہ نئے گروپ لے لیں گے۔



متعللقہ خبریں