کوسوو اور سربیا کے درمیان مذاکرات ہونا ا چھی خبر ہے:سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتےہوئے کوسوو سے وابستہ مشن کے سربراہ فرید ظریف نے کوسوو اور سربیا کے درمیان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا ہے

338237
کوسوو اور سربیا کے درمیان مذاکرات ہونا ا چھی خبر ہے:سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتےہوئے کوسوو سے وابستہ مشن کے سربراہ فرید ظریف نے کوسوو اور سربیا کے درمیان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
ظریف نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں طرفین 25 اگست کو ملاقات کریں گے جن سے دو طرفہ مسائل کے حل میں مدد ملے گی جن میں گمشدہ افراد کے لواحقین کو معاوضوں کی ادائیگی ، دو طرفہ نقل و حمل اور تجارتی تعلقات کی بحالی سمیت آرتھوڈوکس فرقے سے وابستہ گرجا گھروں کی مذہبی حیثیت بحال کرنے جیسے عوامل شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سیکریٹری جنرل بان کی مون نے افغان سفارت کار فرید ظریف کی جگہ دیگر افغان سفارت کار ظاہر تانین کو متعین کیا ہے جو کہ 31 اگست سے اپنا عہدہ سنبھا لیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں