چناق قلعے جنگ کی صدسالہ تقریب میں نیوزی لینڈ کے باشندوں کی شرکت

جذبات سے بھر پور اس تقریب میں امن و دوستی کے پیغامات دیے گئے۔ 25ا پریل کی تقریبات میں حصہ نہ لینے والے آنزاک باشندوں کے لیے گیلی بولو جزیرہ نما میں دوسری یادگاری تقریب کا اہتمام کیا گیا

319441
چناق قلعے جنگ کی صدسالہ تقریب میں نیوزی لینڈ کے باشندوں کی شرکت

چناق قلعے کی جنگ کی صد سالہ یادگاری تقریبات کے موقع پر نیوزی لینڈ کے باشندوں کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
جذبات سے بھر پور اس تقریب میں امن و دوستی کے پیغامات دیے گئے۔
25ا پریل کی تقریبات میں حصہ نہ لینے والے آنزاک باشندوں کے لیے گیلی بولو جزیرہ نما میں دوسری یادگاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس تقریب میں نیو زی لینڈ کے گورنر جنرل جیری میٹ پئیر آسٹریلیا کے گورنر جنرل پیٹر کوس گروو کے علاوہ نیوزی لینڈ کے فوجیوں اور عام باشندوں نے بھی شرکت کی۔
نیوزی لینڈ کے فوجیوں کے لیے تعمیر کردہ یادگار پر پھول نچھاور کیے گے اور اس جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے لیے دعا کی گئی۔
نیو زلینڈ کے گورنر جنرل میٹ پئیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایک سو سال قبل ہونے والی جنگ اور دکھ و درد سےآگاہ کیا۔
تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گے۔
نیوزی لینڈ کے باشندوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے حقہ ڈانس کے بعد یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں