ڈنمارک: لبرل پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت

ڈنمارک میں گزشتہ دنوں ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں ملکہ مارگریٹ دوئم کی جانب سے حکومت بنانے کی دعوت قبول کرنے والی لبرل وینیسٹر پارٹی کے سربراہ لارس لوک راسموسین نے دیگر دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کی حمایت سے حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے

321635
ڈنمارک: لبرل پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت

ڈنمارک میں گزشتہ دنوں ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں ملکہ مارگریٹ دوئم کی جانب سے حکومت بنانے کی دعوت قبول کرنے والی لبرل وینیسٹر پارٹی کے سربراہ لارس لوک راسموسین نے دیگر دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کی حمایت سے حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔
راسموسین نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ وہ کابینہ اراکین کے ناموں کی فہرست ملکہ کی خدمت میں پیش کریں گے اور اگر یہ فہرست قبول کرلی گئی تو اس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ موجودہ وزیراعظم ہیل تھورننگ اشمتھ کی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کو انتخابات میں برتری حاصل ہونے کے بر عکس دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل نہ ہو سکی جس کے نیتجے میں ملکہ مارگریٹ دوئم نے حکومت بنانے کی ذمہ داری لبرل پارٹی کو سونپی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں