یوکرین: آگ کے شعلے چرنوبل ایٹمی گھر کی جانب بڑھ رہے ہیں

یوکرین کے متروکہ چرنوبل ایٹمی پلانٹ کے قریب جنگل میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی اور علاقہ خالی کرالیا گیا ہے

254650
یوکرین: آگ کے شعلے چرنوبل ایٹمی گھر کی جانب بڑھ رہے ہیں

یوکرین کے متروکہ چرنوبل ایٹمی پلانٹ کے قریب جنگل میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی اور علاقہ خالی کرالیا گیا ہے۔
خبر کے مطابق ،یوکرین میں متروکہ چرنوبل ایٹمی پلانٹ کے قریب جنگل میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی جس پر علاقہ خالی کرالیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق 200سے زائد فائر فائٹرز جنگل میں لگی اس آگ کو بجھانے اور اسے پھیلنے سے روکنے میں مصروف ہیں۔
حکام کے مطابق جنگل کے اطراف کا علاقہ خالی کرالیا گیا ہے۔
یوکرینی وزارت داخلہ کے مطابق تیز ہوائوں کے باعث آگ متروکہ چرنوبل ایٹمی پلانٹ کی جانب پھیل رہی ہے۔
سن 1986میں ایک حادثے میں چرنوبل پلانٹ تباہ ہوگیا تھاجس کے بعد سے اس کے اطراف کا 30کلومیٹر کا علاقہ آج تک خالی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں