نارتھ کیرولینا: ہکس کے خلاف مقدمے کا آغاز

چھیالیس سالہ کریگ اسٹیفن ہِکس پر الزام ہے کہ 10 فروری کو اُنھوں نے 23 سالہ دعا شدی برکات، اُن کی 21 سالہ بیوی یسور محمد ابو صلاح اور اُن کی 19 سالہ بہن رازان محمد ابو صلاح کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا

228993
نارتھ کیرولینا: ہکس کے خلاف مقدمے کا آغاز

امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کی عدالت میں سماعت کے شروع کی جار ی ہے جس میں اُس شخص کو پیش کیا جائے گا جسن پر کالج کے تین طالب علموں کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔
سماعت میں عدالت یہ طے کرے گی کہ آیا ملزم پر موت کی سزا کا الزام عائد ہو سکتا ہے یا نہیں جبکہ ہلاک شدگان کے اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ یہ تین قتل مسلمان ہونے کی بنا ہوئے۔
وکیل استغاثہ راجر اکولز نے دستاویزات کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ ملزم کے لیے عدالت سے موت کی سزا کی استدعا کریں گے۔
46 سالہ کریگ اسٹیفن ہِکس پر الزام ہے کہ 10 فروری کو اُنھوں نے 23 سالہ دعا شدی برکات، اُن کی 21 سالہ بیوی یسور محمد ابو صلاح اور اُن کی 19 سالہ بہن رازان محمد ابو صلاح کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں