کینیا کی فضائیہ کے صومالیہ پر حملے

صومالیہ میں کینیا کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے تباہ،متعدد جنگجوؤں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں

229547
کینیا کی فضائیہ کے صومالیہ پر حملے

صومالیہ میں کینیا کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے تباہ،متعدد جنگجوؤں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
کینیا نے صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کرکے دو ٹھکانے تباہ کردیئے جس میں متعدد جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، ک
کینیا کے فوجی ترجمان ڈیوڈ ابونویو نے بتایا کہ ہماری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے
اس بمباری میں 2 ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں جبکہ متعدد ہلاکتوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ الشباب کے کینیا کی ایک یونیورسٹی پر حملے کے بعد یہ کینیا کی جانب سے پہلی کارروائی ہے ۔ یہ بھی باور رہے کہ الشباب کے گزشتہ حملے میں 150 طلبا مارے گئے تھے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔کینیا کی پولیس نے پانچ افراد کو حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا تھا جن سے تفتیش جاری ہے ۔اقوام متحدہ، امریکہ، ترکی اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک نے یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کی تھی۔ یاد رہے کہ تنظیم نے 2013 میں دارالحکومت نیروبی کے معروف شاپنگ مال ویسٹ گیٹ پر حملہ کر کے 67 افراد کو قتل کر دیا تھا جن میں سے بیشتر غیر ملکی تھے ۔
فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ الشباب کی جانب سے مزید حملوں کی دھمکی کے بعد فضائی کارروائی کی گئی تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔کینیا کے صدر اہورو کینیٹا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ الشباب کے حملوں کا ہر ممکن جواب دیا جائے گا۔
قبل ازیں الشباب نے کینیا میں مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک طویل خونریز جنگ کریں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں