ٹیکس ادا کرنے والا ہر فرد اچھے سلوک کا حق دار ہے

جرمنی رہنے والا اور ٹیکس ادا کرنے والا ہر فرد اچھے سلوک کا حق دار ہے: کرسٹین لوڈرز

151431
ٹیکس ادا کرنے والا ہر فرد اچھے سلوک کا حق دار ہے

جرمنی کے امتیازات کے خلاف جدوجہد کے ادارے کی سربراہ کرسٹین لوڈرز نے جرمنی میں نقل مکانی جیسے مسائل سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ جرمنی باہمی اتحاد کے موضوع پر پیش رفت سے محروم ہو گیا ہے۔
لوڈرز نے کہا کہ "یہاں رہنے والا اور ٹیکس ادا کرنے والا ہر فرد اچھے سلوک کا حق دار ہے"۔
انہوں نے کہاکہ نقل مکانوں کے ادا کردہ ٹیکس کی بدولت جرمنی نے کئی بلین یورو کمائے ہیں۔ہمارا معاشرہ بتدریج ایک بوڑھے معاشرے میں تبدیل ہو رہا ہے لہذا ضروری ہے کہ اس میں صرف کرنسی ہی موضوع بحث نہ ہو یقیناً معاشرے کی رنگا رنگی سے استفادہ کرنا بھی ضروری ہے ۔
لوڈرز نے لیبر مارکیٹ میں امتیازی سلوک پر بات کرتے ہوئے کہاکہ سب سے زیادہ امتیازی سلوک کے واقعات لیبر فورس منڈیوں اور روزگار کے تلاش کے دوران پیش آتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں