یوکرین:روسی باغیوں نے نووآ زووسک شہر پر قبضہ کرلیا

یوکرین کے روس نواز علیحدگی پسند باغیوں نے اہم پیش قدمی کرتے ہوئے ملک کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے نوُوآز وُوسک پر قبضہ کر لیا ہے جس کا مقصدروس اور کریمیا کے مابین زمینی راستے پر کنٹرول کو یقینی بنانا ہے

106093
یوکرین:روسی باغیوں نے نووآ زووسک شہر پر قبضہ کرلیا

یوکرین کے روس نواز علیحدگی پسند باغیوں نے اہم پیش قدمی کرتے ہوئے ملک کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے نوُوآز وُوسک پر قبضہ کر لیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ باغیوں کے اس اقدام کا مقصد، روس اور کریمیا کے مابین زمینی راستے پر کنٹرول کو یقینی بنانا ہے۔ اس علاقے پر کنٹرول سے باغیوں کا بحیرہ آزوف پر قبضہ بھی ممکن ہو جائے گا۔
شہر کے میئر Oleg Sidorkin کا کہنا ہے کہ روس نواز باغی تین روزہ شدید لڑائی کے بعد گزشتہ روز اس شہر میں داخل ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ باغی اپنے درجنوں ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ اس شہر میں داخل ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں