ایک دن میں ہماری 118بستیوں کو روس نے نشانہ بنایا ہے: یوکرین

یوکرین کے وزیر داخلہ ایگور کلیمینکو نے کہا کہ روسی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے 10 علاقوں میں 118 بستیوں پر حملے کیے ہیں

2059039
ایک دن میں ہماری 118بستیوں کو روس نے نشانہ بنایا ہے: یوکرین

یوکرین کے وزیر داخلہ ایگور کلیمینکو نے کہا کہ روسی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے 10 علاقوں میں 118 بستیوں پر حملے کیے ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ یہ سال کے آغاز سے اب تک شہروں اور دیہاتوں پر حملوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کلیمینکو نے نشاندہی کی کہ روسی فوجیوں نے پولٹاو کے شہر کریمینچگ میں رات کے وقت ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا اور کہا کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے آئل ریفائنری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ۔

یہ حملہ چند گھنٹوں میں ہوا   اس واقعے میں کوئی ہلاکت یا زخمی نہیں ہوا۔

کلیمینکو نے بتایا کہ روسی فوج نے  خارکیف کے علاقے کے کوپیانسک قصبے  پر حملہ کیا اور پیٹرو پاولیوکا گاؤں میں ایک شہری ہلاک ہوا جبکہ دونیسک  میں پی دینی گاؤں پر بمباری کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

کلیمینکو نے بتایا کہ روسیوں نے دنیپروپیٹروسک  کے نکوپول قصبے پر توپ خانے سے 3 حملے کیے، اور بتایا کہ روس کی طرف سے رات کے وقت  خیرسون کے علاقے میں کیے گئے حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوئے۔

وزیر کلیمینکو نے بتایا کہ میکولائیو کے علاقے میں روس کے حملوں میں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یوکرین کی فضائی دفاعی افواج کی کمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے یوکرین کے اہم انفراسٹرکچر اور فوجی تنصیبات پر رات کے وقت " شاہد" قسم کے  ڈرون اور X-59 گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ میزائل اور ڈرونز روس کے کورسک  علاقے سے بھیجے گئے تھے اور باقی حصہ پریمورسک اہتراسک سمت سے بھیجے گئے تھے  جبکہ  رات کے حملے کے دوران یوکرین کے بیشتر علاقوں میں فضائی حملے کا الارم دیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کی فضائی دفاعی فورسز نے 20 میں سے 18 "شاہد" قسم کے ڈرون کو مار گرایا جو روس نے رات کے حملوں میں استعمال کیا اور ایک X-59 گائیڈڈ میزائل کو تباہ کر دیا۔

 



متعللقہ خبریں