جرمنی: ہم ایک مضبوط اتحاد ہیں اور یہ اتحاد یوکرین کے مستقبل کے لئے طویل المدّت سرمایہ کاری کرے گا

یوکرین کو آزاد اور خودمختار رکھنے کے لئے  کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ صرف اسی صورت میں روس کو مغرب کی سرحدوں سے دُور رکھا جا سکتا ہے: باربک

2142210
جرمنی: ہم ایک مضبوط اتحاد ہیں اور یہ اتحاد یوکرین کے مستقبل کے لئے طویل المدّت سرمایہ کاری کرے گا

جرمنی کی وزیر خارجہ انالینا باربک نے کہا ہے کہ" روسی حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے یوکرین کے عاجل اور پہلے سے کہیں زیادہ  دفاع کی ضرورت ہے"۔

دورہ کیف سے قبل جاری کردہ بیان میں باربک نے کہا ہے کہ "ہم، یوکرین کو مزید دفاعی سسٹموں  کی فراہمی کے لئے، وزیر دفاع بوریس پسٹوریئس کے ساتھ مِل کر   عالمی سطح پر کاروائیاں کر رہے ہیں۔ ہم نے یوکرین فضائیہ کے ساتھ اضافی تعاون کے لئے اس وقت تک ایک بلین یورو جمع کئے ہیں اور ان میں مزید اضافے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ہم  سب مِل کر کوئی نہ کوئی ذمہ داری اٹھا رہے ہیں یہاں تک کہ ہم نے اضافی فضائی دفاعی سسٹم 'پیٹریاٹ یونٹ 'کی فراہمی کے لئے بھی کوششیں شروع کر دی ہیں"۔

باربک نے کہا ہے کہ یوکرین کو آزاد اور خودمختار رکھنے کے لئے  کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ صرف اسی صورت میں روس کو مغرب کی سرحدوں سے دُور رکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین اپنی آزادی کے لئے ہی نہیں پورے یورپ کی آزادی کے لئے لڑ رہا ہے۔ روس کی شروع کردہ جنگ  بین الاقوامی قانون کے برخلاف ہے اور یوکرین کی یورپی یونین میں مکمل رکنیت اس جنگ کا منطقی جیوپولیٹک نتیجہ ہے۔

وزیر خارجہ انالینا باربک نے ماہِ جون میں دارالحکومت برلن میں متوقع 'یوکرین کی نشاۃ ثانیہ  کانفرنس' کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا ہے کہ "ہم، اپنے عالمی اتحادیوں، کاروباری دنیا، سول سوسائٹیوں اور مقامی حکومتوں پر مشتمل، ایک مضبوط اتحاد ہیں اور یہ اتحاد یوکرین کے مستقبل کے لئے طویل المدّت سرمایہ کاری کرے گا"۔



متعللقہ خبریں