پولینڈ نے اپاچی ہیلی کاپٹروں کے لئے امریکہ کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیئے

ہم نے، پولینڈ کے ہاتھ راڈار اور اسلحے کے ساتھ 96 عدد اپاچی ہیلی کاپٹروں کی فروخت کے لئے، امریکی کانگریس کی منظوری حاصل کر لی ہے: وزیر دفاع ماریوس بلاسچیک

2033748
پولینڈ نے اپاچی ہیلی کاپٹروں کے لئے امریکہ کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیئے

پولینڈ کے وزیر دفاع ماریوس بلاسچیک  نے کہا ہے کہ ہم نے امریکہ سے 96 عدد اپاچی ہیلی کاپٹروں کی خرید کے لئے قیمت  پر مذاکرات شروع کر دیئے ہیں۔

بلاسچیک نے سوشل میڈیا پیج ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی کانگریس نے پولینڈ کے ہاتھ عسکری سامان  کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم نے، پولینڈ کے ہاتھ راڈار اور اسلحے کے ساتھ 96 عدد اپاچی ہیلی کاپٹروں کی فروخت کے لئے، امریکی کانگریس کی منظوری حاصل کر لی ہے۔ فروخت کا مذاکراتی مرحلہ اور فراہمی کا عمل مکمل ہونے تک امریکہ مسلح افواج اپنے اپاچی ہیلی کاپٹر پولینڈ  کو دے گی"۔

واضح رہے کہ روس۔یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد پولینڈ حکومت نے اپنی فوج کے استحکام کی خاطر گذشتہ سال مذکورہ ہیلی کاپٹروں کی خرید کا فیصلہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں