افریقی غریب ممالک کو مفت اناج دیں گے: پوٹین

روس۔افریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرسکتے ہیں کچھ غریب ترین ممالک کے لیے اناج کی کھیپ ایک ماہ میں تیار ہو جائے گی

2016963
افریقی غریب ممالک کو مفت اناج دیں گے: پوٹین

روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے کہا ہے کہ روس غریب ترین افریقی ممالک کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔

 روس۔افریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرسکتے ہیں کچھ غریب ترین ممالک کے لیے اناج کی کھیپ ایک ماہ میں تیار ہو جائے گی۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس کھیپ کی ترسیل کے اخراجات کو بھی پورا کرے گا۔

روس نے یقین دلایا ہے کہ وہ بحیرہ اسود کے ذریعے اناج معاہدہ کو ختم کرنے سے ہونے والے نقصان سے افریقہ کو بچائے گا۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشینن نے کہا کہ ماسکو بحیرہ اسود کے اناج کی برآمد کے معاہدے سے دستبرداری کے نتائج سے افریقہ کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

ورشینن نے مزید کہا کہ روس اناج کی برآمد کے نئے راستوں پر کام کر رہا ہے جب کہ اس کی میعاد پیر کو ختم ہو گئی تھی۔

یہ معاہدہ، جسے اقوام متحدہ اور ترکی نے ثالثی سے طے کیا تھا، اس کا مقصد یوکرین میں جنگ کی وجہ سے روکے گئے اناج کو بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے محفوظ طریقے سے برآمد کرنے کی اجازت دے کر خوراک کے عالمی بحران کو روکنا تھا۔

 یاد رہے کہ روس کے دستبردار ہونے کے بعد یوکرین کو بحیرہ اسود کے راستے محفوظ طریقے سے اناج برآمد کرنے کی اجازت دینے والا معاہدہ باضابطہ طور پر ختم ہوگیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں