مسلمانوں کی توہین کرنے والے خاکے شائع کرنے پر سویڈش پارلیمانی ممبر کے خلاف تحقیقات
جومسوف نے پارلیمنٹ کی انصاف کمیٹی کی صدارت سے دستبرداری اختیار کر لی
2187257
سوئیڈن کی پارلیمنٹ کی انصاف کمیٹی کے صدر اور انتہائی دائیں بازو کی سوئیڈن ڈیموکریٹس پارٹی (SD) کے رکن رچرڈ جومسوف کے خلاف، سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مسلمانوں کی توہین آمیز دو کارٹون شائع کرنے پر نفرت کے جرم کے تحت تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
SD پارلیمانی گروپ کے صدر ماتیاس کارلسن نے SVT کو دیے گئے بیان میں تصدیق کی کہ جومسوف کے خلاف نفرت کے جرم کے تحت تحقیقات شروع کی گئی ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے تک جومسوف نے پارلیمنٹ کی انصاف کمیٹی کی صدارت سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔
کارلسن نے کہا کہ تحقیقات کی سلامتی کے لیے یہ فیصلہ درست ہے۔
متعللقہ خبریں
اسرائیل اور اسپین کے درمیان "یہودی مخالف " بحران
اسرائیلی وزارت خارجہ کے اسپین پر یہودی دشمنی کرنے کے حوالے سے بیان پر اسپین کا وضاحتی بیان