جرمنی میں دھماکہ
کولن کے ایک کیفے میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے
2191375
جرمنی کے شہر کولن کے ایک کیفے میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد معمولی زخمی ہو گئے ہیں۔
دھماکہ، بمطابق مقامی وقت، دن 2 بج کر 45 منٹ پر ہوا۔ پولیس نے واقعے کی تفصیلی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد معمولی زخمی ہو گئے ہیں۔
جائے وقوعہ کے اطراف میں مقیم افراد سے موصول معلومات کے مطابق پہلے دھماکے کی آوازسنائی دی اور کیفے کے شیشے ٹوٹ گئے۔ بعد ازاں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے کیفے کو مادّی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی ہیں۔
متعللقہ خبریں
یوکرین کو ممکنہ طور پر جنگ کے آغاز سے ابتک کے کٹھن ترین حالات کا سامنا ہے، مارک روٹ
روس، نیٹو اور فن لینڈ کے لیے پورے یورپ میں اور اس سے آگے تک براہ راست اور اہم خطرہ ہے، صدرِ فن لینڈ