فرانسیسی میڈیا میں ترکیہ کے مسلح ڈرانز سے لیس بحری جہاز ٹی سی جی انادولو کے چرچے

ملک کی سب سے اہم اسلحہ اور طیارہ ساز کمپنیوں میں سے ایک ڈسالٹ گروپ سے وابستہ اخبار میں "ترکیہ کا پہلا  مسلح ڈران  سے لیس بحری جہاز  کے سمندر میں اتارنےکی خبر کو نمایاں جگہ دی ہے

1973263
فرانسیسی میڈیا میں ترکیہ کے  مسلح ڈرانز سے لیس بحری جہاز ٹی سی جی انادولو کے چرچے

فرانس کے سب سے اہم اخباروں میں سے لی فیگارو نے ترکیہ کے پہلے مسلح ڈران  بحری جہاز ٹی سی جی انادولو  کو نمایاں جگہ دی ہے۔

ملک کی سب سے اہم اسلحہ اور طیارہ ساز کمپنیوں میں سے ایک ڈسالٹ گروپ سے وابستہ اخبار میں "ترکیہ کا پہلا  مسلح ڈران  سے لیس بحری جہاز  کے سمندر میں اتارنےکی خبر کو نمایاں  جگہ دیتے ہوئے  لکھا ہے  ٹی سی جی انادولو کی  طوالت 231 میٹر اور وسعت  32 میٹر ہے اور یہ ترکیہ  کا پہلا طیارہ بردار سے  سے   بڑا جنگی جہاز ہے۔

اخبار کے مطابق   Bayraktar TB3اور قزل ایلما  مسلح ڈرانز کے علاوہ  جنگی طیارے Hürjet  بحری جہاز سے لینڈنگ اور ٹیک آف کر سکیں گے۔ خبر کے مطابق   جہاز کے فلائٹ ڈیک پر درجنوں ہیلی کاپٹر، طیارے اور مسلح ڈرانز موجود ہوں گے۔

خبروں  کے مطابق   اس جہاز کی تعمیر 2016 میں شروع ہوئی تھی، اس میں 94 جنگی گاڑیاں  اور  13 ٹینک  موجود ہیں۔

"نیٹو کے رکن کے طور پر، ترکیہ نے حالیہ برسوں میں اپنی دفاعی صنعت کو نمایاں طور پر ترقی دی ہے، خاص طور پر اپنے  مسلح  ڈرانز  کی کامیابی کے ساتھ یوکرین ،  لیبیا اور آذربائیجان میں بھی ان کو استعمال کرتے ہوئے اپنی مہر ثبت کردی ہے۔

خبروں میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ انقرہ، جس نے کیف اور ماسکو کے درمیان ثالثی کے لیے اپنی کوششوں میں اضافہ کیا ہے اور ماضی میں مشرقی بحیرہ روم میں اپنے مسلح ڈرانز  کے ساتھ طاقت کا مظاہرہ کیا ہے، ضرورت پڑنے پر یہاں سے دنیا بھر میں فوجی اور انسانی بنیادوں پر کارروائیوں کو مربوط کر سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں