یورپی یونین کمیشن نے یونین میں ڈرائیورزکے لیے ڈیجیٹل لائسنس کی تجویز پیش کردی

ٹرانسپورٹیشن کی ذمہ دار کمشنر ایڈینا ویلان نے روڈ تحفظ سے  متعلق یورپی یونین کمیشن کے ارکان کے اجلاس کے بعد تیار کردہ تجاویز کا اعلان کیا ہے

1953463
یورپی یونین کمیشن نے یونین میں  ڈرائیورزکے لیے ڈیجیٹل  لائسنس کی تجویز پیش کردی

یورپی یونین کمیشن نے یونین کی حدود میں کار ڈرائیوروں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کو ڈیجیٹل کرنے کے لیے ایک تجویز تیار کی ہے۔

ٹرانسپورٹیشن کی ذمہ دار کمشنر ایڈینا ویلان نے روڈ تحفظ سے  متعلق یورپی یونین کمیشن کے ارکان کے اجلاس کے بعد تیار کردہ تجاویز کا اعلان کیا ہے ۔

کمیشن کی تجاویز میں "ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس" کی منتقلی بھی شامل ہے،   جس پر  دنیا میں پہلی بار عمل درآمد  کیا جائے گا۔

تجویز کے مطابق، یورپی یونین کے ارکان کے درمیان ڈرائیونگ لائسنس کی باہمی شناخت کی سہولت کے لیے ایک ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جائے گا۔

ڈیجیٹل لائسنس دستیاب ہونے پر، وہ موبائل فون یا دیگر ڈیجیٹل ڈیوائس سے قابل رسائی ہوں گے جس پر تمام یوتپی یونین کے رکن ممالک میں عمل درآمد کیا جائے گا۔

یورپی یونین کے اندر ڈرائیونگ لائسنس کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے کم از کم تقاضوں کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

ہم آہنگی کے عمل کا تعین کرنے کے بعد لائسنس کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا جائے گا۔

لوگوں کی ڈیمانڈ پر  کارڈ پر ڈیجیٹل کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس پرنٹ  بھی کروایا جاسکے گا۔

آن لائن لین دین کرنے سے ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید یا تبدیلی بہت تیز اور آسان ہو جائے گی۔

ڈیجیٹل نظام غیر یورپی یونین کے ممالک کے لوگوں کے لیے یونین کی حدود میں ڈرائیونگ کے لیے اپنے لائسنس کو تبدیل کرنا بھی آسان بنائے گا۔

ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس  پر  4 سال کی مدت  میں مکمل طور پر عمل درآمد شروع ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

یورپی یوینین کمیشن کا مقصد ہے کہ تجویز کو اپنانے کے 18 ماہ کے اندر ڈیجیٹل منتقلی کے قواعد پر عمل درآمد شروع کرنا ہے۔

یورپی یونین  کمیشن کی تجویز کو قانون بننے کے لیے، اسے رکن ممالک اور یورپی پارلیمنٹ کو بھی قبول کرنا ہوگا۔



متعللقہ خبریں