جرمنی نے روسی ارب پتی کی یاٹ قبضے میں لے لی

جرمنی نے، روس پر عائد پابندیوں کے دائرہ کار میں روسی ارب پتی عثمان اوف کی 600 ملین ڈالر مالیت کی یاٹ تحویل میں لے لی

1789004
جرمنی نے روسی ارب پتی کی یاٹ قبضے میں لے لی

جرمنی نے، یوکرین پر قبضے کی وجہ سے یورپی یونین کی طرف سے روس پر عائد پابندیوں کے دائرہ کار میں ازبک الاصل روسی ارب پتی عثمان اوف کی ملکیت اور 600 ملین ڈالر مالیت کی یاٹ کو تحویل میں لے لیا ہے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ ہیمبرگ کے حکام نے ہیمبرگ بندر گاہ پر عثمان اوف کی 156 میٹر طویل یاٹ کو تحویل میں لے لیا ہے۔

مذکورہ 'دلبر' نامی یاٹ دنیا کی طویل ترین موٹر والی یاٹ قبول کی جاتی ہے۔ یاٹ اکتوبر  2021 سے جرمنی کی جہاز ساز اور انجینئرنگ کمپنی بلوہم پلس ووس کے شپ یارڈ میں تھی۔

خبر کے مطابق عثمان اوف نے دلبر کو 2016 میں 600 ملین ڈالر میں جرمن لگژری یاٹ کمپنی لورسن  سے خریدا تھا۔

یاٹ میں 65 کیبن ہیں۔ یاٹ 40 مسافروں اور ٰعملے کے 80 افراد کو اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس میں ایک بڑا سوئمنگ پُول، 2 ہیلی پیڈ اور ایک گرم حمام بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں