میں، ترکی پر پابندیوں کے مطالبے کو درست خیال نہیں کرتا: ماس

ایک نیٹو اتحادی کے ساتھ ایسا کرنا آسان کام نہیں، ہم شاہد ہیں کہ امریکہ کے انکار کے بعد ترکی نے روس سے باآسانی اپنی ضرورت کو پورا کر لیا: وزیر خارجہ ہائیکو ماس

1549829
میں، ترکی پر پابندیوں کے مطالبے کو درست خیال نہیں کرتا: ماس

جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ میں، مشرقی بحیرہ روم کی پیش رفتوں کی وجہ سے یونان کی طرف سے ترکی پر پابندیوں کے مطالبے کو  درست خیال نہیں کرتا۔

ماس نے جرمن خبر رساں ایجنسی DPA کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "میں ترکی پر اسلحے کی پابندیوں کے مطالبے کو اسٹریٹجک حوالے سے درست خیال نہیں کرتا۔ ایک نیٹو اتحادی کے ساتھ ایسا کرنا آسان کام نہیں ہے۔ ہم اس بات کے شاہد ہیں کہ نیٹو اتحادی ملک ترکی نے امریکہ سے میزائل حاصل نہ کر سکنے کے بعد روس سے باآسانی اپنی ضرورت کو پورا کر لیا"۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ "ہم تاحال ،مشرقی بحیرہ روم کے معاملے میں عدم مفاہمتوں کے سفارتی حل کی طرف سے، ناامید نہیں ہیں"۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ یقیناً اختلافات کا کوئی حل موجود ہے اور ہم اس بات پر پختہ یقین رکھے ہوئے ہیں کہ ہم،ایک نیٹو اتحادی کو آرمامنٹ اتحاد سے مستقل طور پر خارج کرنے پر مجبور نہیں ہیں۔



متعللقہ خبریں