حکومت کو بریگزٹ میں تاخیر کا پروانہ مل گیا:دارالعوام نے منظوری دے دی

برطانوی پارلیمان کے ایوانِ زیریں دارالعوام نے ایک ایسے مسود ہ قانون کی منظوری دے دی ہےجس کے تحت وزیراعظم  تھریسا مے کی حکومت بریگزٹ میں تاخیر کی مجاز ہو گی

1176695
حکومت کو بریگزٹ میں تاخیر کا پروانہ مل گیا:دارالعوام نے منظوری دے دی

برطانوی پارلیمان کے ایوانِ زیریں دارالعوام نے ایک ایسے مسود ہ قانون کی منظوری دے دی ہےجس کے تحت وزیراعظم  تھریسا مے کی حکومت بریگزٹ میں تاخیر کی مجاز ہو گی۔

 اس مسودہ قانون کو تیسری رائے شماری میں انتہائی کم فرق سے منظور کیا گیا۔ تجویز کے حق میں 313 اور مخالفت میں 312 ووٹ ڈالے گئے۔

  فی الحال  اس مسودہٴ قانون کی منظوری برطانوی  پارلیمان  کے ایوانِ بالا یعنی دارالامرا٫ سے حاصل کی جائے گی جس  کے بعد ہی لندن حکومت کو اس قانون کو استعمال کرنے کی باضابطہ اجازت حاصل ہو سکے گی۔

برطانوی وزیراعظم تھریسا  مے  یہ عندیہ دے چکی ہیں کہ وہ برطانیہ کے یونین سے اخراج کو 22 مئی تک ملتوی کرنے کی درخواست کریں گی۔

 



متعللقہ خبریں