بغیر ادائیگی سینڈوچ لے جانا رکن پارلیمان کی کرسی لے گیا

سلووانیا کے رکن پارلیمان  داریچ قارا چچ نے دارلحکومت  لیوب لیانہ  کی ایک مارکیٹ  میں بد زبانی کرنے  اور   سماجی   سروے کرنے کے بہانے  بغیر ادائیگی  ایک سینڈوچ   لے لیا جس پر ان کی پارٹی نے  رکنیت منسوخ کر دی

1146118
بغیر ادائیگی سینڈوچ لے جانا رکن پارلیمان کی کرسی لے گیا

 سلووانیا کے رکن پارلیمان  داریچ قارا چچ نے دارلحکومت  لیوب لیانہ  کی ایک مارکیٹ  میں بد زبانی کرنے  اور   سماجی   سروے کرنے کے بہانے  بغیر ادائیگی  ایک سینڈوچ   لے لیا جس پر ان کی پارٹی نے  رکنیت منسوخ کر دی ۔

  قارا چچ بر سر اقتدار  پارٹی کے رکن تھے  جنہوں نے گزشتہ دنوں   پارلیمان  کے کمیٹی اجلاس  کے بعد  اخباری نمائندوں کو اس صورت حال سے آگاہ کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ  میں  سینڈوچ کی قیمت ادا کرنے    کا منتظر تھا مگر وہاں کے ملازمین   اپنی باتوں میں مصروف تھے لہذا میں نے انہیں سبق سکھانے کی خاطر   ایسا قدم اٹھایا  ۔

 مگر پارٹی نے  اُن کی اس صفائی  کو ناقابل قبول   قرار دیتےہوئے  استعفی طلب کرلیا   جس کے جواب میں انہوں نے  متعلقہ مارکیٹ اور عوام سے معافی  بھی مانگی ہے۔

 



متعللقہ خبریں