جرمنی میں ایرانی "ماہان ایئر" پر پابندی لگادی

جرمنی نے ایران کی ایئر لائن" ماہان ایئر" پر پابندی عائد کر دی ہے جس کی وجہ سلامتی سے متعلق تحفظات کے علاوہ ایسے خدشات بھی ہیں کہ اس  فضائی کمپنی  کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے

1130157
جرمنی میں ایرانی "ماہان ایئر" پر پابندی لگادی

جرمنی نے ایران کی ایئر لائن" ماہان ایئر" پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ بات ایک اعلیٰ حکومتی اہلکار نے آج بتائی ہے۔

 اس فیصلے کی وجہ سلامتی سے متعلق تحفظات کے علاوہ ایسے خدشات بھی ہیں کہ اس  فضائی کمپنی  کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

 یاد رہے کہ  یہ  فضائی کمپنی  2011 سے امریکی پابندیوں کی فہرست پر ہے۔

 یورپی یونین کے متعدد ممالک ایران پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ یورپی براعظم پر حملوں کے لیے جاسوسی کے عمل میں مصروف ہے۔

" ماہان" ایران کی دوسری بڑی  فضائی کمپنی ہے اور اس کی ہفتے میں چار پروازیں تہران اور جرمن شہروں ڈوسلڈروف اور میونخ کے درمیان چلتی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں