بریگزٹ پر دارالعوام کا عدم اعتماد،مے یورپ کے دورے پر

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے بریگزٹ  معاہدے پر یورپ سے مزید یقین دہانی حاصل کرنے کے لیے یورپی سربراہوں سے ملاقات کے سلسلے میں پہلی ملاقات  ولندیزی وزیراعظم مارک روٹ اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل سے کی ہیں

1104678
بریگزٹ  پر دارالعوام کا عدم اعتماد،مے یورپ کے دورے پر

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے بریگزٹ  معاہدے پر یورپ سے مزید یقین دہانی حاصل کرنے کے لیے یورپی سربراہوں سے ملاقات کے سلسلے میں پہلی ملاقات  ولندیزی وزیراعظم مارک روٹ اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل سے کی ہیں۔

برطانوی وزیراعظم نے ملاقاتوں کا یہ سلسلہ بریگزٹ  معاہدے پر دارالعوام   میں ہونے والی  رائے دہی  ملتوی ہونے کے بعد کیا  ہے ۔

 ان ملاقاتوں کو مقصد شمالی آئرلینڈ کے  سرحدی  تنازعے کے حل کے لیے زیادہ سے زیادہ یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان معاہدہ بہت اچھا تھا لیکن وہ معاہدے سے متعلق یورپی یونین سے دوبارہ بات کر کے معاہدے کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش کریں گی۔

دوسری جانب بریگزٹ پر رائے دہی  ملتوی ہونے پر یورپی یونین کے صدرژاں  کلاؤڈ ینکر نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر اب برطانیہ سے دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے اور معاہدے میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی تاہم، معاہدے کی شقوں کی مزید وضاحت کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ کے عوام نے ریفرنڈم کے نتیجے میں یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا  لیکن، برطانوی وزیراعظم تھریسا مے  اس معاہدے پر دارالعوام  کی حمایت حاصل کرنے میں مشکلات کاشکار ہیں۔

یورپی یونین سے برطانیہ کا باقاعدہ اخراج آئندہ سال  19 مارچ کو ہونا  ہے۔

 



متعللقہ خبریں