جرمنی:برلن کے قریب جنگل میں آگ بھڑک اٹھی،600 افراد منتقل

جرمن دارالحکومت برلن کے قریبی جنگل میں آگ لگنے کے بعد کم از کم 600 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیاگیا ہے

1036910
جرمنی:برلن کے قریب جنگل میں آگ بھڑک اٹھی،600 افراد منتقل

جرمن دارالحکومت برلن کے قریبی جنگل میں آگ لگنے کے بعد کم از کم 600 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیاگیا ہے۔

 مقامی پولیس کے مطابق، جنگل کے قریب واقع تین دیہات مکمل طور پر خالی کرا لیے گئے ہیں۔

جرمن ریاست برانڈن برگ کے ایک کم آبادی والے گھنے جنگل میں لگنے والی یہ آگ 300 ہیکٹرز تک پھیل چکی ہے۔

 ایک مقامی اہلکار کا کہنا ہے کہ جنگلاتی آگ سے دیہات کو بظاہر کوئی خطرہ نہیں تھا لیکن اِس علاقے کے قریب زیر زمین گولہ بارود بھی رکھا گیا ہے اور اسی باعث آگ بجھانے کا عمل انتہائی پیچیدہ ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں