جرمنی: گذشتہ سال میں دہشت گرد تنظیم PKK کے جرائم کی تعداد 1028 رہی

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے حامیوں نے گذشتہ سال جرمنی میں ایک ہزار 28 جرائم کئے جن میں سے 151 تشدد پر مبنی تھے

967047
جرمنی: گذشتہ سال میں دہشت گرد تنظیم PKK کے جرائم کی تعداد 1028 رہی

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم   PKK کے حامیوں نے گذشتہ سال جرمنی میں ایک ہزار 28 جرائم کئے جن میں سے 151 تشدد پر مبنی تھے۔

جرمنی کے وزیر داخلہ ہورسٹ سی ہوفر  کی طرف سے دارالحکومت برلن میں جاری کردہ " 2017  جرائم  کی شماریاتی رپورٹ" کے  اعداد و شمار کے مطابق دہشت گرد تنظیم PKK کے حامیوں نے جرمنی میں 1028 جرائم کا ارتکاب کیا۔

جرائم کے سالانہ اعداد و شمار کے مطابق PKK کے حامی سال بھر میں ایک ہزار 28 جرائم میں ملوث ہوئے جن میں سے 28 تشدد پر مبنی اقدامات تھے جبکہ 151 کا جرائم کی حیثیت سے اندراج کیا گیا۔

دہشت گرد تنظیم PKK اور اس کے حامیوں کی طرف سے نام نہاد تقریب کے نام سے منعقدہ مظاہروں کی تعداد سال 2016 میں 1200 تھی جبکہ گذشتہ سال یہ تعداد 745 رہی۔



متعللقہ خبریں