"ایس ڈی پی "مخلوط حکومت کا حصہ بنے گی جان کر خوشی ہوئی :چانسلر مرکل
جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایس ڈی پی کی جانب سے نئی حکومت کا حصہ بننے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے
923161

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایس ڈی پی کی جانب سے نئی حکومت کا حصہ بننے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
مرکل نے کہا کہ جرمنی کی نئی حکومت میں مل کر کام کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھ دی گئی ہے۔
جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ اب ضروری ہے کہ نئی کابینہ جلد از جلد اپنا کام شروع کرے۔ سوشل ڈیموکریٹس کی جانب سے مخلوط حکومت کا معاہدہ تسلیم کرنے کے بعد مرکل کی چوتھی مرتبہ جرمن چانسلر بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ نئے چانسلر کے لیے انتخابات 14 مارچ کو ہوں گے۔