جرمنی: حکومت سازی کی کوششیں روک دی گئیں،مذاکرات دوبارہ ہونگے

ذرائع کے مطابق، چانسلر انگیلا مرکل کی زیر قیادت سی ڈی یو اور دیگر سیاسی جماعتوں کے مابین بات چیت 15گھنٹوں تک جاری رہی تاہم مہاجرین، تحفظ ماحول اور مالیاتی پالیسیوں کے حوالے سے اختلافات ابھی  تک دور نہیں ہو سکے

849673
جرمنی: حکومت سازی کی کوششیں روک دی گئیں،مذاکرات دوبارہ ہونگے

جرمنی میں24 ستمبر کے انتخابات کے بعد نئی حکومت سازی کے لیے ممکنہ اتحادی جماعتوں کے مابین جاری مذاکرات کا سلسلہ آج صبح  اچانک روک دیا گیا ۔

 ذرائع کے مطابق، چانسلر انگیلا مرکل کی زیر قیادت کرسچن ڈیموکریکٹس، فری ڈیموکریکٹ اور گرینز  پارٹی کے مابین بات چیت 15گھنٹوں تک جاری رہی تاہم مہاجرین، تحفظ ماحول اور مالیاتی پالیسیوں کے حوالے سے اختلافات ابھی  تک دور نہیں ہو سکے۔

سیاسی حکام  نے  بتایا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ آج  بعد دوپہر شروع  ہوگا۔

یاد رہے کہ  جرمنی میں اس ممکنہ سیاسی سمجھوتے کو "جمائیکا  اتحاد" کا نام دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں