مشرقی یوکرین میں جھڑپوں کا آغاز،6 افراد ہلاک

مشرقی یوکرین  میں فوج  اور روس نواز علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 6 افراد ہلاک ہو گئے جس کی امریکہ نے مذمت کی ہے

664442
مشرقی یوکرین میں جھڑپوں کا آغاز،6 افراد ہلاک

مشرقی یوکرین  میں فوج  اور روس نواز علیحدگی پسندوں کے درمیان  جھڑپ میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

  بتایا گیا ہے کہ اس  جھڑپ میں  متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا  جس کے بعد مقامی آبادی کو  دیگر  مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

روسی صدر الادیمیر پوٹین نے  کہا ہے کہ ان نئی جھڑپوں    کو یوکرین نے امریکہ کی شہ پر  شروع کیا ہے۔

 دریں اثنا ،اقوام متحدہ میں   متعین امریکی مندوب  نکی ہیلی نے  ان پر تشدد جھڑپوں  کی ذمہ  داری روس پر ڈالتےہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔

 ہیلی نے کہا  کہ   کریمیا کی یوکرین کو واپسی  تک روس پر پابندیاں  عائد رہیں گی ۔



متعللقہ خبریں