شام میں فوجی مداخلت کا مطالبہ اوباما نے مسترد کیا:کیری

اس بات کا دعوی کیا گیاہے کہ  امریکی وزیر خارجہ جان کیری  نے   صدر اوباما کو مجبور کیا تھا کہ وہ شام   میں فوجی مداخلت قبول کرلیں

645845
شام میں فوجی مداخلت کا مطالبہ اوباما نے مسترد کیا:کیری

 اس بات کا دعوی کیا گیاہے کہ  امریکی وزیر خارجہ جان کیری  نے   صدر اوباما کو مجبور کیا تھا کہ وہ شام   میں فوجی مداخلت قبول کرلیں۔

  اس دعوے کے پس پردہ  مشہور زمانہ وکی لیکس   ملوث نظر آتی ہے  جس نے  گزشتہ روز کیری اور شامی مخالفین  کے درمیان اقوام متحدہ   کے ایک دفتر میں   ہونے والی 37 منٹ طویل ملاقات  کا انکشاف کیا ۔

اس ملاقات میں   جان کیری نے  شامی مخالفین سے کہا کہ وہ صدر اوباما کو  شام میں فوجی مداخلت کےلیے زور دیتے رہے ہیں مگر وہ ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

کیری کا کہنا تھا کہ ہم نے  داعش  کو مضبوط  بننے تک محض تماشائی بننے کا کام  کیا ہے   جس میں  شامی لیڈر اسد کا بھی کافی ہاتھ ہے۔

 ڈبلیو این ڈی  نیوز ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ  داعش کا حلقہ وسیع ہونے کا ہم نے نظارہ کرنا جاری رکھا کیونکہ ہم سمجھتے تھے   اس  کا نتیجہ صدر اسد کے گرد گھیرا تنگ ہونے کی شکل میں نکلے گا مگر ہمیں کیا معلوم کہ اسد  نے   روسی صدر پوٹین سے مفاہمت کا راستہ اپنایا ۔

 واضح رہے کہ وکی لیکس  کی  اس رپورٹ کا جزوی حصہ  30 ستمبر کو اخبار نیو یارک ٹائمز میں شائع ہو چکا  ہے ۔



متعللقہ خبریں