ہمارے محل میں بھوت ہے:سویڈش ملکہ کا اعتراف

ملکہ سیلویا کا کہنا ہے کہ  سویڈن کے شہر ڈروٹنگ ہوم  میں واقع ایک محل میں  اپنے دوستوں کے ہمراہ قیام کے دوران  انہیں ایک بھوت  چلتا پھرتا نظر آیا جس کا مذاق مقامی ذرائع ابلاغ میں خوب بناہوا ہے

644769
ہمارے محل میں بھوت ہے:سویڈش ملکہ کا اعتراف

سویڈن  کی ملکہ سیلویا کو محل میں بھوت نظر آتے ہیں۔

 ملکہ کا کہنا ہے کہ  سویڈن کے شہر ڈروٹنگ ہوم  میں واقع ایک محل میں  اپنے دوستوں کے ہمراہ قیام کے دوران  انہیں ایک بھوت  چلتا پھرتا نظر آیا ۔

 ملکہ  سیلویا  نے بتایا کہ انہیں  اس بھوت سے بالکل ڈر نہیں لگا اور  مجھے اس سے کافی اپنایئت کا احساس ہوا۔

73 سالہ ملکہ   کو ان کی  بہن  شہزادی  کرسٹینا بھی قبول کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ہمارے محل میں  عجیب سے طاقت کا بسیرا ہے ۔

شاہی خاندان  کا بھوت پریت پر یقین   ملکی ذرائع ابلاغ میں مذاق کا باعث بنا ہوا ہے اور وہ  اس بارے میں کافی مزاحیہ کارٹون اور سرخیاں  شائع کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں