بیلجیم میں مسافر بردار ٹرین کا حادثہ، تین مسافر ہلاک 40 زخمی
بیلجیم میں مسافر بردار ٹرین کے ایک مال بردار ٹرین کو ٹکر مارنے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کیمطابق تین مسافر ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں ۔
504803
بیلجیم میں لیگے سے نامور جانے والی مسافر بردار ٹرین کے ایک مال بردار ٹرین کو ٹکر مارنے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کیمطابق تین مسافر ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں ۔
یہ حادثہ ہر میلے ۔سوس ۔ہو قصبے میں پیش آیا ۔ محکمہ ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ ایک مسافر بردار ٹرین نے اسی پٹڑی پر چلنے والی نے ایک مال بردار ٹرین کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ۔ لو سوئر اخبار نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایاہے کہ لیگے سے نامور جانے والی مسافر بردار ٹرین 90 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے جار رہی تھی ۔