تاریخ میں آج کا دن۔24  دسمبر

تاریخ میں آج کا دن۔24  دسمبر

1551072
تاریخ میں آج کا دن۔24  دسمبر

***24   دسمبر1865: امریکہ میں خانہ جنگی کے بعد انسانوں کو غلام بنانے کے حامی کنفیڈریشن آرمی کے افسروں نے ریاست ٹینیسی کے شہر پلاسکی میں "کُو کلکس کلان" کےنام سے ایک کلب قائم کیا یہ کلب بہت مختصر وقت میں امریکہ کے نسلیت پرستوں کے مرکز کی شکل اختیار کر گیا۔

*** 24 دسمبر 1963: قبرص کے مسلح یونانیوں نے "خونی کرسمس" نامی حملوں کے دوران لیفکوشا میں متعین میجر نہات الہان کے کنبے کو ہدف بنایا۔یونانی  دہشت گردوں نے الہان کی بیوی مروّت الہان اور تین بچوں مراد ، قدسی اور خاقان کو  ان کے گھر کے غسل خانے میں ہلاک کر دیا۔

*** 24 دسمبر 1979: افغانستان پر سوویت یونین کے قبضے کا آغاز ہوا۔ مجاہدین کی 10 سالہ مزاحمت کے نتیجے میں سوویت فوجی آخر کار 1989 میں افغانستان سے انخلاء پر مجبور ہو گئے۔



متعللقہ خبریں