تاریخ میں آج کا دن 20

20.12.20

1548035
تاریخ میں آج کا دن 20

بیس دسمبر سن انیس سو پندرہ: چناق قلعہ میں ترک فوج کے ہاتھوں شکست خوردہ برطانوی۔انزاک فوج نے انا فرطلار اور آری بورنو کے علاقے خالی کر دیئے۔ اتحادی قوتوں  کے نو جنوری انیس سو سولہ کو سد البحر کے علاقے سے انخلا کے نتیجے میں ترک فوج نے اپنی کامیابی کا اعلان کر دیا ۔
 

بیس دسمبر سن انیس سو بیالیس: ترک ضلع توکات کے قصبوں اربا اور نکسار میں سات شدت کا زلزلہ آیا جس میں ہزاروں عمارتیں گر گئیں اور تین ہزار افراد ہلاک ہو ئے۔

 

بیس دسمبر سن انیس سو ستاسی: مسافر بحری جہاز ڈونا باز  فلپائنی جزیرے مندورو کے قریب ایک ٹینکر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ہوئے دھماکے سے  تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔


 

 

 بیس دسمبر سن انیس سو نواسی: امریکہ کے پچیس ہزار فوجیوں نے پاناما میں مداخلت کر دی  اور  مانویل نوریئگا کو اقتدار سے معزول کر دیا۔

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں