تاریخ میں آج کا دن 11

11.12.20

1543736
تاریخ میں آج کا دن 11

گیارہ دسمبر سن انیس سو چھتیس: برطانوی شاہ ایڈورڈ ہشتم کو  والیس سیمپسن کے ساتھ تعلقات کی بنا پر تخت سے معزول کر دیا گیا۔  یاد رہے کہ  اس واقعے سے تین ماہ قبل ہی انہوں نے  ترکی کے دورے میں صدر مصطفی کمال اتاترک کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

 

 گیارہ دسمبر سن انیس سو ستاسی:  ترک فلموں کی  مشہور اداکارہ عدیلہ ناشط استنبول میں انتقال کر گئیں۔

 گیارہ دسمبر  انیس سو چورانوے: چیچنیا کے یک طرفہ اعلان آذادی کے خلاف  روسی فوج نے کاروائی شروع کر دی لیکن چیچنیائی جنگجووں نے روسی فوج کی پیش قدمی کو روک دیا۔ یہ جنگ تیس اگست انیس سو چھیانوے کو معاہدے کے تحت ختم ہوئی۔  

گیارہ دسمبر سن انیس سو نناوے : یورپی یونین کے سربراہی  اجلاس   میں ترکی کی رکنیت کے لیے نامزدگی قبول کر لی گئی، ہیلسینکی اجلاس کے آخری روز وزیراعظم بلند ایجویت نے یورپی رہنماوں کے ساتھ ایک گروپ  فوٹو کھنچوائی۔

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں