تاریخ میں آج کا دن28

28.11.20

1535649
تاریخ میں آج کا دن28

اٹھائیس نومبر انیس سو اڑھتیس:  مصطفی کمال اتاترک کی ذاتی وصیت ظاہر کی گئی جس کے تحت انہوں نے اپنی تمام جائیداد،اپنے اقربا،ترک ادارہ برائے ترک لسان و تاریخ  اور اپنی سیاسی جماعت عوامی جمہوری پارٹی کو دینے کا ارادہ کیا تھا۔

اٹھائیس نومبر سن انیس سو تینتالیس: امریکی صدر روزویلٹ،برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل اور  سویت لیڈر اسٹالن کے درمیان تہران اجلاس ہوا۔تین روزہ اجلاس میں دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد اتحادی ممالک کے درمیان نظریاتی اختلافات کھل کر سامنے آئے۔

اٹھائیس نومبر سن انیس سو اناسی:پاپائے روم جان پال دوم نے ترکی کا  پہلا دورہ کیا۔اسی روز ستائیس سال بعد  صدر احمد نجدت سیزر  نے پاپائے روم بییڈیکٹ کا بھی استقبال کیا تھا،

 اٹھائیس نومبر سن دو ہزار دو: ترک شاعر ملیح جودت اندائے کا ستاسی سال کی عمر میں  انتقال ہوا۔

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں