تاریخ میں آج کا دن ۔ 12 نومبر

تاریخ میں آج کا دن ۔ 12 نومبر

1526563
تاریخ میں آج کا دن ۔ 12 نومبر

*** 12 نومبر 1900: بین الاقوامی پیرس نمائش دیکھنے والے زائر ین کی تعداد 50 ملین کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔اس نمائش میں سلطنت عثمانیہ کے آجروں سمیت 76 ہزار سے زائد آجروں نے شرکت کی۔ نمائش میں سینما  فلمیں اورچلتی سیڑھیاں زائرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

*** 12 نومبر 1969: امریکہ کے پولٹزر ایوارڈ یافتہ صحافی سیمر ہیرش نے دنیا کو ویتنام کے مائی لائی قتل عام سے آگاہ کیا۔ اس قتل عام میں امریکی فوجیوں نے بچوں اور عورتوں سمیت 500 سے زائد شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

*** 12 نومبر 1998:ترکی کے مسلسل تعاقب کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم PKK کے سرغنہ عبداللہ اوجالان کو روس سے اٹلی فرار کے دوران  روم ائیر پورٹ پر جعلی پاسپورٹ کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔

*** 12 نومبر 1999: ترکی کے اضلاع بولو، دُزجے اور کائناشلی میں 7.2 کی شدت سے زلزلہ آیا  زلزلے میں 15 ہزار سے زائد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ 845 افراد ہلاک اور 4 ہزار 948 زخمی ہو گئے۔



متعللقہ خبریں