تاریخ میں آج کا دن 08

08.11.20

1523267
تاریخ میں آج کا دن 08

آٹھ نومبر سن سترہ سو تیرانوے: پیرس میں دنیا کا مشہور لوور عجائب خانہ کھولا گیا۔ لوور تیرہویں صدی میں ایک قلعے کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔

 

آٹھ نومبر سن انیس سو تئیس: جرمن کے صوبہ باویریا میں آڈالف ہٹلر اور اس کے حامیوں نے صوبائی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ جرمن تاریخ میں اسے بیئر  بغاوت کہا جاتا ہے۔اس واقعے کے بعد ہٹلر اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔جیل میں ہٹلر نے ایک کتاب بھی لکھی تھی ۔

 

آٹھ نومبر سن دوہزار: امریکہ میں ڈیموکریٹ الگور اور ریپبلکن جارج ڈبلیو بش  کے درمیان صدارتی معرکہ ہوا جس میں برابر ووٹ ملنے پر سیاسی بحران پیدا ہوگیا۔دونوں امیدواروں کے درمیان تین سو ستاون ووٹوں کے فرق کو  عدالت میں پیش کیا گیا جس پر اس نے چار کے مقابلے میں پانچ ووٹوں سے بش کو انتخابات کا فاتح قرار دے دیا۔

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں