تاریخ میں آج کا دن 31

31.10.20

1518979
تاریخ میں آج کا دن 31

اکتیس اکتوبر سن پندرہ سو سترہ: مارٹن لوتھر نے ویٹنبرگ میں   کلیسے کے دروازے سے  پچانوے   اصول چسپاں کیے اور ویٹیکن کے اختیارات کو للکارتےہوئے پروٹیسٹنٹ عقیدے کا اعلان کر دیا ۔

اکتیس اکتوبر اٹھارہ سو اکتیس: عثمانی  سلطنت کی حدود میں پہلا ترک اخبار تقویم  وقائع  شائع ہوا ۔  اس اخبار میں شاہی فرمان اور شاہی معاملات سے متعلق خبریں شائع ہوتی تھیں۔
 

 

اکتیس اکتوبر انیس سو چھپن: مصری صدر جمال ناصر نے  سوئز کینال  کے راستے بحری جہازوں کی آمدو رفت بند کر دی جس پر مصر اور برطانیہ اور فرانس کے درمیان بحران پیدا ہوا  اور انہوں نے مصر پر فضائی حملہ کر دیا ۔

 اکتیس اکتوبر  انیس سو چوراسی: بھارت کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی  کو ان کے سکھ محافظوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا،اس واقعے کے بعد  ہندووں  نے  سکھوں پر  حملے شروع کر دیئے جن میں دو ہزار  سکھ مارے گئے۔

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں