تاریخ میں آج کا دن 25

25.10.20

1514848
تاریخ میں آج کا دن 25

پچیس اکتوبر سن گیارہ سو سینتالس: سلطان مسعود اول کی زیر کمان سلجوکی فوج نے   شاہ کونریڈ سوئم کی صلیبی فوج کو ایسکی شہر کے قریب دوریلیوں جنگ میں شکست دی ۔

 پچیس اکتوبر سن انیس سو چوبیس:  ترک قوم پرستی کے مایہ ناز  ادیب،شاعر اور سیاست دان ضیا گوک آلپ  استنبول میں انتقال کر گئے۔

 

پچیس اکتوبر سن انیس سو سینتالیس: سوویت یونین نے   ترکی کو احتجاجی مراسلہ روانہ کرتےہوئے آبنائے استنبول اور چناق قلعے میں فوجی اڈے اور ضلع قارس اور اردا خان کی حوالگی کا مطالبہ کیا جسے ترکی نے مسترد کر دیا ،امریکہ اور برطانیہ کی حمایت کے پیش نظر  سوویت حکومت  نے  انیس سو تریپن میں اسٹالن کی موت کے بعد ان مطالبات سے سرکاری طور پر انکار کر دیا۔

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں