تاریخ میں آج کا دن 20

20/09/20

1493294
تاریخ میں آج کا دن 20

20 ستمبر سن 622: پیغمبر اسلام حضرت محمد اور ان  کے  دست راست حضرت ابو بکر نے مکہ سے مدینہ ہجرت کی۔9 ستمبر کو شروع ہوئے اس رخت سفر میں  رسول  خدا کو متعدد بار موت کا سامنا بھی کرنا پڑا، رسول خدا مدینہ سے ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع قبا کے مقام پر پہنچے جہاں انہوں نے 4 روز قیام کیا اور 24 ستمبر کو مدینہ میں تشریف لائے۔

20 ستمبر سن 1951: ترکی نے  نیٹو میں شمولیت اختیار کی ۔

20 ستمبر سن 1984" بیروت میں امریکی سفارت خانے پر بم حملہ ہوا جس میں دو امریکیوں سمیت 23 افراد ہلاک  اور 60 زخمی ہوئے جن میں امریکی و برطانوی سفیر بھی شامل تھے۔

20 ستمبر سن1988: نعیم سلیمان اولو نے سیول اولمپکس  میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے کے دوران چھ عالمی ریکارڈ قائم کیے ۔


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں