تاریخ میں آج کا دن - یکم ستمبر

تاریخ میں آج کا دن - یکم ستمبر

1482756
تاریخ میں آج کا دن - یکم ستمبر

5 سال کی عمر میں ہی تخت نشین ہونے  اور 72  سال تک  فرانس پر حکمرانی کرنے والے14ویں لوئس 77 جنہیں "سن کنگ" کا عنوان بھی دیا گیا  77 سال  کی عمر میں چل بسے۔

اسلام کی مقدس سرزمین  کو سلطنت عثمانیہ کے صدر مقام استنبول سے منسلک کرنے والی حجازریلوے کو ایک تقریب کے ساتھ خدمت کے لیے کھول دیا گیا اور استنبول سے پہلی مدینہ جانے والی ٹرہن اپنے سفر پر روانہ ہوئی ۔

اڈولف ہٹلر کی قیادت  میں  جرمنی  کے پولینڈ پر حملے سے شروع ہونے دوسری جنگ عظیم میں جو 1945 تک جاری رہی میں40 ملین افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ، لاکھوں زخمی اور معذور ہوگئے۔ جنگ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر یکم ستمبر کو "عالمی یوم امن" کا اعلان کیا گیا۔

امریکی بحری سائنس دان رابرٹ بلارڈ اور ان کی ٹیم  نے  1912 میں ڈوبے ہوئے  ٹیٹینک بحری جہاز کا  ملبہ تلاش کرلیا۔



متعللقہ خبریں