تاریخ میں آج کا دن 20

20/08/20

1476217
تاریخ میں آج کا دن 20

20 اگست سن 636: خالد  بن ولید کی زیر کمان عرب فوج  نے بازنطینی فوج کو جنگ یرموک میں شکست دی ۔ اس جنگ کے بعد شام اور فلسطین اسلامی ریاست کے زیر تسلط آگئے۔
 

20 اگست سن 1940:  سویت انقلاب کی اہم شخصیت لیون تروچکی کو جلا وطنی کے دوران میکسیکو میں اسٹالن کے ایک جاسوس نے قتل کر دیا ۔

20 اگست سن 1968: چیکو سلاوکیہ پر سویت یونین  اور وارسا پیکٹ کے حامل ممالک نے قبضہ کرلیا،الیکسینڈر دوچیک اور دیگر سیاسی رہمان گرفتارہوئے، سویت ٹینکوں کو  پرا گ میں شدید عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
 

20 اگست سن2017: امریکی نامور مزاحیہ اداکار جیری لوئس 91 سال کی عمر میں انتقال کر گَئے۔


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں