تاریخ میں آج کا دن ۔ 19 اگست

تاریخ میں آج کا دن ۔ 19 اگست

1475506
تاریخ میں آج کا دن ۔ 19 اگست

*** 19 اگست 1915: ترکی ادبیات کے معروف ناموں میں سے توفیق فکرت 48 سال کی عمر میں استنبول کے علاقے رومیلی حصار میں اپنے گھر آشیان میں وفات پا گئے۔ ان کی وفات سے 30 سال بعد ان کے گھر آشیان کو عجائب گھر کے طور پر عوام کی خدمت کے لئے کھول دیا گیا۔

*** 19 اگست 1946: چین میں چان کائے شیک کی زیر قیادت قومیت پرستوں اور ماوزے تنگ کی زیر قیادت کمیونسٹوں کے درمیان خانہ جنگی کا آغاز ہوا۔  خانہ جنگی 1949 تک جاری رہی اور بیجنگ پر قبضے کے بعد کمیونسٹ اس جنگ کے فاتح رہے۔

*** 19 اگست 1953: ایران میں انتخابات کے ذریعے منتخب وزیر اعظم محمد مصدق کو امریکہ اور برطانیہ کی پشت پناہی کے حامل شاہ کے حامی فوجی افسران  کی طرف سے مارشل لاء  کے ذریعے معزول کر دیا گیا۔

*** 19 اگست 1991:کمیونزم کے حامی جرنیلوں نے سوویت یونین پر حملے کی کوشش کی۔ صدر  میخائل گوربا چوف کی معزولی کا اعلان کیا گیا لیکن دو دن بعد  صدر گوربا چوف نے اپنے عہدے پر بحالی کا اعلان کر دیا۔



متعللقہ خبریں