تاریخ میں آج کا دن ۔ 27 جولائی

تاریخ میں آج کا دن ۔ 27 جولائی

1462636
تاریخ میں آج کا دن ۔ 27 جولائی

*** 27 جولائی 1794: 1789 کے انقلاب فرانس کے بانیوں میں سے میکسیم لین روبیسپیری کا تختہ الٹ کر انہیں گرفتار کر لیا گیا اور ایک دن بعد پھانسی دے دی گئی۔

*** 27 جولائی 1953: شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان جنگِ کوریا پین مینجم فائر بندی سمجھوتے سے اختتام پذیر ہوئی۔ تین سال پر محیط یہ جنگ امریکہ کی زیر قیادت اقوام متحدہ فورسز کی مداخلت کے بعد بین الاقوامی قد و کاٹھ اختیار کر گئی۔ جنگ میں 5 ہزار سے زائد ترک فوجیوں نے بھی شرکت کی اور اس میں 2 لاکھ انسان لقمہ اجل بن گئے۔

*** 27 جولائی 1983: پانچ آرمینی دہشت گردوں نے لیزبون میں ترکی کے سفارت خانے پر حملہ کر دیا۔ حملے میں چارج ڈی افئیر یُرت سیو میخچی اولو کی اہلیہ جاہدہ میخچی اولو شہید ہو گئیں۔ آرمینی حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔



متعللقہ خبریں