تاریخ میں آج کا دن - 21 جولائی

تاریخ  میں 21  جولائی کا دن

1458961
تاریخ میں آج کا دن - 21 جولائی

تاریخ  میں 21  جولائی کا دن ۔

21 جولائی1946۔  ترکی میں پہلے کثیر الجماعتی انتخابات   ہوئے لیکن منصفانہ  نگرانی کی عدم موجودگی  کے باعث

 سر عام ووٹنگ لیکن  گنتی  کے خفیہ نظام کی بدولت انتخابات  میں  دھاندلی  کرنے کے الزامات لگائے گئے ۔  انتخابات کے نتیجے میں ری پبلیکن پیپلز پارٹی  نے  396 اور ڈیموکریٹک پارٹی نے 65 نشستیں حاصل کیں۔

21 جولائی 1960۔ سری لنکا میں منتخب وزیر اعظم سریمووو بندرانائیکے  نے  دنیا کی پہلی   خاتون وزیراعظم  ہونے کا اعزاز  حاصل کرلیا۔

21 جولائی 1969۔  اپولو 11 کے ذریعے  خلاباز ، نیل آرمسٹرونگ ، بز ایلڈرین اور مائیکل کولنز چاند پر اترنے میں کامیاب ہوگئے۔ چاند پر اترنے کے 6 گھنٹے بعد نیل آرمسٹرونگ  نے چاند کی سطح پر قدم رکھ کر پہلے انسان ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ چاند پر قدم رکھنے  کے  موقع پر  نیل آرمسٹرونگ کے یہ   الفاظ  تاریخ میں رقم ہوگئے "انسان  کے لیے  ایک چھوٹا قدم ، انسانیت کے لئے ایک بڑا قدم"۔



متعللقہ خبریں