تاریخ میں آج کا دن ۔ 13 جولائی

تاریخ میں آج کا دن ۔ 13 جولائی

1453959
تاریخ میں آج کا دن ۔ 13 جولائی

*** 13 جولائی 1915: جنگ چناق قلعے کے سدّالبحر محاذ پر اتحادی فوجوں نے ایک بڑے حملے کا آغاز کیا۔ ترک فوج نے کثیر تعداد میں شہادتوں کے ساتھ برطانوی اور فرانسیسی فوجوں کا حملہ روک دیا۔

 

*** 13 جولائی 1930: پہلا فٹبال عالمی کپ یوراگوئے میں شروع ہوا۔ صرف 13 ممالک کی شرکت سے منعقدہ ٹورنامنٹ کے تمام میچ دارالحکومت مونٹے ویڈیو میں کھیلے گئے۔ کپ، فائنل میچ میں ارجنٹائن کو شکست دے کر میزبان ٹیم نے جیت لیا۔

 

*** 13 جولائی 1942: فلمسٹار ہیرسن فورڈ کی امریکہ میں پیدائش ہوئی۔ انہوں نے 'اسٹار وارز' اور 'انڈیانا جونز' فلموں سے عالمی شہرت پائی۔

 

*** 13 جولائی 2009: ترکی کے شہر استنبول میں نابوکو پائپ لائن سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔ نابوکو منصوبہ براستہ ترکی یورپی ممالک کو قدرتی گیس کی ترسیل میں توسیع پر مبنی تھا۔ اس پائپ لائن کی مدد سے 10 سے 23 بلین مکعب میٹر گیس یورپ پہنچانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں